جموں و کشمیر کے موسم گرما کی راجدھانی سرینگر کے شہر خاص بارہمولہ، اور
کئی تجارتی علاقو ں میں آج صبح پھر سے کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ شہر کے
دوسرے علاقوں میں احتیاطاً لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگادی گئی
ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوہٹا،
خانیار، رن واڑی، ایم آر گنج، شہر خاص کے صفاکدل
اور بارہمولہ تھانہ کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ قانون و انتظام کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سیول لائن سمیت شہر کے کئی
دیگر علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔